بھارت

بہار میں ملازمتوں اور امتحانات کے خلاف احتجاج، طلبہ اور پولیس میں جھڑپیں

پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سرکاری ملازمتوں اور بھرتی کے امتحانات میں شفافیت کے مطالبے پر احتجاج کرنے والے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں اور پر پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ بعض مظاہرین نے سکیورٹی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہزاروں طلبہ اور بے روزگار نوجوان بہار کے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کررہے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے مواقع بڑھائے جائیں اور بھرتی کے امتحانات کے انعقاد میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔
مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں مظاہرین کو نعرے لگاتے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔مظاہرین کے مطالبات میں ایک اہم بھرتی کے امتحان کو منسوخ کرنا اور امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی بھی شامل ہے۔ احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا موقف ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے امتحانات کے نظام کو زیادہ شفاف اور قابل اعتماد بنایا جائے۔پٹنہ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ کارتیکیا کے شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس ان افراد کی شناخت کرے گی جنہوں نے اہلکاروں پر پتھرائو کیا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بعض مظاہرین پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔یہ احتجاج گزشتہ ہفتے بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے ملازمتوں کے مطالبے کے ساتھ شروع ہوا تھا، تاہم بعد میں اس میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں تبدیلی کے مطالبات بھی شامل ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button