بھارت
مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ5 سال میں کینسر کے کیسزمیں11 فیصد اضافہ ہوا: آئی سی ایم آر

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کو بتایاگیاہے کہ مقبوضہ قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 5سال کے دوران کینسر کے کیسوں کی تعداد میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2021 میں 13,060 سے بڑھ کر 2025 میں 14,493 ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے نیشنل کینسر رجسٹری پروگرام (این سی آر پی) کے تحت مرتب کیے گئے تخمینوں پر مبنی ہیں۔جواب کے مطابق منہ، چھاتی اور سروائیکل کینسر کی جانچ پڑتال آیوشمان آروگیہ مراکز کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز مشتبہ کیسوں کی شناخت کرتے ہیں اورپھر مزید تشخیص اور علاج کے لیے ان مراکز کو ریفر کرتے ہیں۔






