مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کا پونچھ سڑک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ پیش آنے والے المناک سڑک حادثے میں چھ قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ حادثے میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
میرواعظ نے کشتواڑ میں ایک کمسن بچی کی عصمت دری اور انتقال پر بھی گہرے صدمے اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے معاملے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنامیرواعظ نے نیپال اور ملحقہ ہمالیائی خطے کے بعض علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ اور بے گھر ہوئے ہیں۔
انہوں نے نیپالی عوام اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ اور پھنسے ہوئے افراد کی سلامتی اور جلد بازیابی کے لیے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button