World

نیویارک: میڈیسن اسکوائر گارڈن میں” آرایس ایس “کا پروگرام روکنے کیلئے مہم کا اغاز

نیویارک: امریکی شہری حقوق اور کمیونٹی تنظیموں نے نیویارک میں قائم میڈیسن اسکوائر گارڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ 29 اگست کو آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے طے شدہ پروگرام کو منسوخ کر دے۔ انہوںنے کہا کہ یہ مقام کسی ہندوتوا تنظیم کے پرگرام کیلئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مطالبہ نیویارک سٹی ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں انڈین امریکن مسلم کونسل ، ہندوس فار ہیومن رائٹس، سکھ کولیشن، دلت یکجہتی فورم، سیو امریکہ فرام ہندوتوا اور موومنٹ فار بلیک لائیوز سمیت 48 تنظیمیں موجود تھیں۔
سیو امریکہ فرام ہندوتوا کی سریتا پانڈے نے کہا، میڈیسن اسکوائر گارڈن انتظامیہ کو چاہیے کہ اس مقام کے وقار اور اعتبار کا خیال رکھے اور ایک دہشت گرد ہندو توا تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کو یہاں سے دور رکھے ۔
تقریب کے مقررین میں بریڈ لینڈر، نیو یارک سٹی کے سابق کمپٹرولر اور نیویارک کے 10 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے ڈیموکریٹک امیدوار بھی شامل تھے، جنہوں نے آر ایس ایس کی مذمت کی۔
آر ایس ایس کے پروگرام کو روکنے کیلئے نیویارک کے میئر زہران ممدانی کو ایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی جس کا عنوان "نازی سے متاثر آر ایس ایس کو میڈیسن اسکوائر گارڈن پر قبضے روکیں“۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button