بھارت
بھارت : پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

فیروزپور : بھارتی ریاست پنجاب میں مسلح حملہ آوروں نے عام آدمی پارٹی کے رہنما گرپریت سنگھ عرف گوپی کوگولی مارکر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے45 سالہ رہنما کو ضلع فیروزپور میں چار مسلح حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ قتل انتخابی تنازعے کی وجہ سے کیاگیا۔چار حملہ آور جو ایک گاڑی میں سوار تھے، ممدوٹ کے مرکزی بازار میں اپنی گاڑی سے اترے اور 45 سالہ گرپریت سنگھ اور 22 سالہ ہرپریت عرف ہیپی پر فائرنگ کر دی۔زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں گرپریت سنگھ کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ ہرپریت کو مزید علاج کے لیے لدھیانہ کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گرپریت سنگھ کے والد بلکار سنگھ سابق کانگریسی رہنما تھے۔








