بھارت

بھارت، امریکی دبائو کے پیش نظرروس کے ساتھ SU-57معاہدے میں دانستہ تاخیرکررہاہے

نئی دلی:بھارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیرف کی دھمکیوں کے باعث روس کے ساتھ SU-57 فائٹر جیٹ کی خریداری کے معاہدے میں دانستہ طورپرتاخیر کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت روسی تیل کی درآمد اور روس سے تجارت پر امریکی ٹیرف کے خوف سے اپنی اسٹریٹجک خودمختاری سے سمجھوتہ کر رہا ہے اور امریکی اثر و رسوخ کے تحت اپنے روایتی دوست کودھوکا دے رہاہے ۔یہ رویہ بھارت کی بین الاقوامی دفاعی وابستگیوں اور روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر سوالیہ نشان ہے ،جس سے خطے میں اسٹریٹجک توازن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین کے مطابق امریکی دبائو کے سبب بھارت کی روس کے دفاعی منصوبوں میں غیر یقینی تاخیرسے ظاہر ہوتاہے کہ مودی حکومت اپنے خارجہ اور دفاعی فیصلوں میں مکمل آزادانہیںہے بلکہ وہ واشنگٹن کی ترجیحات کے مطابق اپنے اقدامات کو ڈھال رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button