جموں

مقبوضہ کشمیر: کورونا وبا کے نام پر پابندیوں کا نفاذ بلا جواز اور عوام دشمن ہے ، مبصرین

جموں یکم فروری ( کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مبصرین نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وبا کی آڑ میں اختتام ہفتہ پر عائد کی گئی پابندیوں کوبلا جواز اور عوام دشمن قراردیا ہے ۔
جموں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبصرین اور سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ قابض انتظامیہ اختتام ہفتہ پر تمام کاروباری ادارے بند کردیتی ہے لیکن پارکس اور باغات کھلے رہتے ہیں اور سینکڑوں لوگ ہفتہ اور اتوار کے روز ان پارکوں اور باغات کا رخ کرتے ہیں۔ ایک مبصر نے جموں کے ایک مقامی روزنامے کو بتایا کہ اپنے دفاتر میں موجود حکام زمینی صورتحال سے بالکل بے خبر ہیں اور وہ زمینی صورتحال کو مدنظر رکھے بغیر صرف عوام دشمن احکامات جاری کررہے ہیں۔ ریسٹورنٹ اور ہوٹل مالکان اورکاروباری شعبہ سے وابستہ افرادان پابندیوں سے بڑی حد تک متاثر ہورہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ بیوروکریٹس لوگوں کی مشکلات سے بالکل بھی آگاہ نہیں ہیں ۔ مبصرین نے کہا کہ ان کی طرف سے کیے گئے عوام دشمن فیصلوں سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔کانگریس لیڈر قدفین چوہدری نے کہاہے کہ اگر بھارتی حکومت نے مہلک وائرس کا مرکز ہونے کے باوجود ملک میں عائد پابندیاں ہٹا دی ہیں، تو بات افسوسناک ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر جہاں معیشت پہلے سے ہی زبوں حالی کا شکار ہے،وہاں پابندیوںکا نفاذ بلا جواز ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button