جموں

جموں:پولیس ہیڈ کانسٹیبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک

جموں 25اگست (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف خان ضلع کے علاقے تھنہ منڈی میں بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے چل بسا۔
تھنہ منڈی تھانے کے ہیڈ آفیسر فرید احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ محمد عارف خان کو تھانے میں دوران دیوٹی بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button