بھارتی فوجی کی طرف سے مسلم شہری کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے پر شدیدغم و غصہ
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو سے وادی کشمیرکے لوگوں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک بھارتی فوجی کو ایک کشمیری مسلم شہری کو ہندو ئوں کا مذہبی نعرہ جے شری رام لگانے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
Anger in IIOJK over Muslim man being coerced to chant ‘Jay Shri Ram’ by Indian soldier https://t.co/mYxPmlhJeB pic.twitter.com/xD3GaP1K82
— KashmirMedia Service (@kmskashmirnews) February 7, 2024
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونیوالی اس ویڈیو وادی کشمیر کے مسلمانوںمیں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے اور اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے ۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیاپر اسلاموفوبیااور ہندو انتہا پسندی کے ہیش ٹیگز کے ساتھ شیئر کیاگیا ہے۔ ناقدین نے بھارتی قابض فوج کے اہلکار کی اس حرکت کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادیوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی فوری تحقیقات اور اسے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔