مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کی قوم پرستی کھوکھلی اور خطرناک ہے، منموہن سنگھ

نئی دہلی 17 فروری (کے ایم ایس)سابق بھارتی وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما منموہن سنگھ نے جعلی قوم پرستی اور تقسیم کرنے والی پالیسیوں کو آگے بڑھانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منموہن سنگھ نے آج جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج لوگ تقسیم ہو رہے ہیں،حکومت کی قوم پرستی کھوکھلی اور خطرناک ہے ، ان کی قوم پرستی انگریزوں کی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر مبنی ہے، آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی میں خود غرضی اور لالچ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مفاد کے لیے وہ لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور انہیں لڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں تو دوسری جانب گزشتہ ساڑھے سات سال سے برسراقتدار بی جے پی حکومت اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور سدھارنے کے بجائے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو لوگوں کے مسائل کیلئے ذمہ دا ر ٹھہرا رہی ہے ۔منموہن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ہونے والی پیش رفت کو چھاپنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو اقتصادی پالیسی کی کوئی سمجھ نہیں ہے اورمعاملہ صرف اندرون ملک تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ حکومت خارجہ پالیسی میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button