مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام میں سڑک حادثے میں چار بھارتی شہری ہلاک، تین زخمی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے نیپورہ میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے چارافراد ہلاک اورتین شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ قاضی گنڈ سے سرینگر جاتے ہوئے ایک گاڑی نیپورہ کے مقام پرسڑک سے پھسل سے گہری کھائی میں جاگری۔انہوں نے کہا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا تو گاڑی میں سات سیاح سوار تھے جن کا تعلق پنجاب کے ضلع موگا سے تھا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چار کو مردہ قرار دیا جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔