بھارت

اتر پریش: دکانداروں کی مذہب کی بنیاد پر شناخت کی مہم جاری

ساھو اور اسکے چیلوں نے دکانداروں کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیا

لکھنو: اتر پردیش میں ہندوﺅں کی طرف سے مذہب کی بنیاد پر دکانداروں کی شناخت کی مہم مسلسل جاری ہے۔ ہندو کانوڑ یاتراکے دوران سادھوﺅں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ہوٹلوں اور کھانوں کے ڈھابوں کے ملازمین کو اپنی شناخت ظاہر کرنے پر مجبور کیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ک سوامی ایشویر مہاراج نامی ایک سادھو اور اسکے چیلوں نے دکانداروں کو اپنی پتلونیں تک اتارنے پر مجبور کیا تاکہ انکے مذہب کا ثبوت لیا جاسکے۔
ایک مسلمان دکاندار نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہندو سادھو اور اسکے چیلے نعرے لگا رہے تھے ”مسلمانوں کو بھگاﺅ“،انہوںنے ہمیں کپڑے اتانے پر مجبور کیا ۔ایک اور دکاندار نے کہا کہ جب اس نے کپڑے اتارنے سے انکار کیا تو اسے تھپڑ مارے گئے ۔ اتر پردیس کے علاقے مظفر نگر کے علاقوں خطولی اور پرکازی سے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اس نوعیت کے کم ازکم سات واقعات پیش آئے ہیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button