مقبوضہ جموں و کشمیر

کے ڈی اے کا کرگل-لہہ پیدل مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

کرگل یکم ستمبر (کے ایم ایس)کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) نے لداخ کے عوام کے مطالبات کے حق میں 10 سے 24 ستمبر تک مجوزہ کرگل-لہہ پیدل مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیدل مارچ سوشلسٹ پارٹی اور دیگر سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، چھٹی شیڈول کے نفاذ اور گزشتہ سال 24 ستمبر کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات کے حق میں کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں کے ڈی اے اور دیگر متعلقہ فریقوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کے ڈی اے کے شریک چیئرمین اصغر علی کربلائی اور سجاد کرگلی، الائنس کے ارکان اور دیگر متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ڈی اے نے 10 سے 24 ستمبر تک مجوزہ کرگل-لہہ پیدل مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں لداخ کے رکنِ پارلیمنٹ حنیفہ جان بھی شریک ہوئیں۔کے ڈی اے کے شریک چیئرمین اصغر علی کربلائی نے کہا کہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس لداخ کے عوام کے آئینی، جمہوری اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے اپنی پ±رامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک بھارتی حکومت کرگل اور لہہ کے عوام کے جائز مطالبات اور حقوق کو تسلیم نہیں کرتی، پ±رامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے پیدل مارچ کی بھرپور حمایت کرے گا۔ کے ڈی اے کے شریک چیئرمین اور مارچ کے کنوینر سجاد کرگلی، سندیپ پانڈے کے ہمراہ مارچ کی قیادت کریں گے اور دورانِ مارچ میڈیا کو باقاعدگی سے بریفنگ دیں گے۔پروگرام کے مطابق پیدل مارچ 10 ستمبر کو کرگل سے شروع ہو کر ہانسکوٹ تک جائے گا، جہاں تک مارچ کے انتظامات اور رابطہ کاری کی ذمہ داری کرگل ڈیموکریٹک الائنس کی ہوگی۔ ہانسکوٹ سے لہہ تک مارچ کے انتظامات لہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) سنبھالے گی۔پیدل مارچ 24 ستمبر کو لہہ میں اختتام پذیر ہوگا، جہاں 24 ستمبر 2025 کے افسوسناک واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ گزشتہسال لہہ میں احتجاج کے دوران چار نوجوان ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور گرفتار ہوئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button