مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں آنگن واڑی کارکنوں کاحتجاج، ماہانہ اجرت بڑھانے کا مطالبہ
جموں یکم ستمبر (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آنگن واڑی کارکنوں اور معاونین نے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ماہانہ اجرت کو 5,000 روپے سے بڑھا کر 20,000 روپے کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کرنے والے کارکنوں نے حکام سے اپیل کی کہ مجوزہ اضافے کی جلد از جلد منظوری دی جائے کیونکہ موجودہ اجرت انتہائی کم ہے۔کارکنوںنے مظاہرے کے دوران اپنا مطالبہ پیش کیا اور حکام سے ماہانہ اجرت پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے حکام پر زوردیاکہ وہ ان کے مسئلے کے حل کے لیے فوری مداخلت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہانہ اجرت میں مجوزہ اضافہ مزید تاخیر کے بغیر نافذ کیا جائے۔



