آزاد کشمیر

پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے ، ہم پیدائشی پاکستانی ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد:
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے ۔ ہم پیدائشی پاکستانی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا تحریک آزادی کشمیر پر ہمارا دوٹوک بیانیہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ فقط پانی ہی نہیں جان اور لہو سمیت سب کچھ مملکت خداداد پاکستان پر قربان ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک قدم آگے جانا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کہتا ہے کہ ہنود و یہود کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51میں بھی حق دفاع کی بات کی گئی ہے ۔ ہم بھارتی بربریت کو روکنے کے لیے جہادی کلچر کا سہارا لینا پڑا تو جہاد کا راستہ اپنائیں گے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ رکا تو آزادکشمیر کے نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کی مائوں، بہنوں کے تحفظ کیلئے خونی لکیر کو پارکرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button