مقبوضہ جموں و کشمیر

سی پی آئی ایم کا دفعہ 370 کے حوالے سے دائر عرضداشتوں کی جلد سماعت کا مطالبہ

download (4)سرینگر24 مارچ (کے ایم ایس)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ)کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے مودی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں دائر عرضداشتوں کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیتارام یچوری نے سری نگر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عرضداشتوںکی سماعت نہیں ہوتی سپریم کورٹ اس وقت تک حکومت کو کم از کم مقبوضہ جموںوکشمیر کے حوالے سے فیصلے کرنے اور نئے قوانین متعارف کرانے سے روکے۔انہوں نے کہا کہ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی ریلیز کا مقصد زمینی حالات کو خراب کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کشمیر میں مسلمانوں، سکھوں اور کشمیری پنڈتوں سمیت کسی بھی مذہب یا فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے یکساں نقصان اٹھایا ہے۔سیتا رام یچوری نے کہا کہ بھارت بھر میں حالات ابتر ہو چکے ہیں، لوگ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، بے روزگاری بلند ترین سطح پر ہے اور یہ حال ہے کہ نوجوانوں نے اب نوکریوں کی تلاش بھی چھوڑ دی ہے۔
دریں اثنا،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ کے رہنما اور پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان، محمد یوسف تاریگامی نے جو سیتارام یچوری کے ساتھ تھے،اس موقع پر کہا کہ کہ کشمیر زمین کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ اس کی 5000 ہزار سال کی تاریخ ہے۔انہوںنے ”دی کشمیر فائلز“‘ کے بارے میں کہا کہ سی پی آئی ایم ایک کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وادی کشمیر میں کس کا نقصان ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button