مقبوضہ جموں و کشمیر

وقف املاک کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے خطرناک نتائج ہوں گے: محبوبہ مفتی


سرینگر30 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے قابض بھارتی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے جذبات اورمسلم کمیونٹی کی املاک سے کھلواڑ نہ کریں۔
محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا جو قانون اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے مفادات اور جذبات کی پرواہ کیے بغیر تیزی سے نافذ کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے عیدگاہ سری نگر کو مختلف مقاصد کے لیے تبدیل کرنے سے متعلق بھارتی حکام کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان بیانات سے
مقامی مسلم آبادی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ا ور اسے اس حوالے سے کافی خدشات ہیں۔
پی ڈی پی صدر نے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے صبر کا امتحان نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مودی حکومت کشمیری عوام کے معاشی، سماجی، ثقافتی، مذہبی اور سیاسی مفادات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر کے علاقے میں سخت ترین صورتحال پیدا کر رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے تاہم کشمیری اپنے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button