مقبوضہ جموں و کشمیر

آزادکشمیر کے شہری تبارک حسین بھارتی فوج کی حراست میں شہید

اسلام آباد 03 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے تبارک حسین کوجوذہنی طور پر معذورتھا، دوران حراست شہید کردیاہے۔
بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ذہنی طور پر معذور تبارک حسین کو دہشت گرد کے طور پر پیش کررہاتھا۔تبارک حسین نے حال ہی میں نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبورکی تھی اوربھارتی فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا ۔ بھارتی فوجی کشمیریوں کوکنٹرول لائن کے قریب لاکر جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں۔

بھارتی فوجیوں نے تبارک حسین کو گرفتارکرکے پاکستانی دہشت گرد قراردیا تھا ۔بھارتی حکومت یہ جانتی تھی کہ اگروہ اس کو دنیا کے سامنے لائیں گے تو اس کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوجائے گا اس لئے انہوں نے اس کودوران حراست شہید کردیا۔

بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کا عادی ہے اور جھوٹے بیانیے اور من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button