مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے چار بے گناہ نوجوا ں گرفتار کر لیے
سرینگر 11 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ سے چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کرامت اللہ ریشی، سہیل بشیر گنائی، عادل غنی لون اور ارشاد احمد کمار کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ سے گرفتار کیا۔
پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔