بھارت

لداخ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آوازکو دبایا جا رہا ہے

انکے جمہوری حقوق کو کچلا جا رہا ہے، راہل گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید

نئی دلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہاہے کہ لداخ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، جمہوری حقوق کو کچلا جارہاہے اور ان کی اراضی اور ماحول مودی کے ارب پتی دوستوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے لداخ کے نوجوانوں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ انہوں نے یہ ویڈیو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ لداخ کے موقع پر پوسٹ کی ۔انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگ ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ ترقی کا ایسا ماڈل چاہتے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہو۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ اس حقیقت کو سمجھ سکیں گے۔راہل گاندھی نے کہاکہ لداخ کے نوجوانوں نے انہیں بتایا کہ کس طرح ان کے خوبصورت علاقے کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان کی آواز کو دبایا گیا، جمہوری حقوق کو کچل دیا گیا اور ان کی زمین اور نازک ماحول کو مودی جی کے ارب پتی دوستوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں، کانگریس رہنما نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت یہ نہیں سمجھتی کہ بھارت ایک کثیر ثقافتی اور کثیر مذہبی ملک ہے۔کانگریس نے لداخ کے عوام کے اہم مطالبات پرمودی حکومت کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ حکومت کو یونین ٹیریٹری کو ریاست کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت تحفظ کی فراہمی پر اپنا موقف واضح کرناچاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button