کینیڈا: خالصتان نواز تنظیم سکھز فار جسٹس(ایس ایف جے)کے سربراہ گرپتوت سنگھ پنن نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب میں ان کے اثاثوں پر قبضے اور جھوٹے مقدمات کے باوجود خالصتان ریفرنڈم کی تحریک جاری رہے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گروپتوت سنگھ پنن نے یہ بات بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے اوران کے خلاف جھوٹے مقدمے …
تفصیل۔۔۔بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے،جسٹن ٹروڈو
قوام متحدہ:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ …
تفصیل۔۔۔کشمیری ، سکھ رہنماﺅں کا بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور
برمنگھم :کشمیری اور سکھ رہنماﺅں نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں برادریوں کے رہنماﺅں نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں …
تفصیل۔۔۔کینیڈا ،انڈیا سفارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل کردیں
اوٹاوا 21ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اور بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزہ سروسز معطل کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب میں خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی ،جس کے بعد کینیڈا نے ملک میں بھارتی سفارت کار …
تفصیل۔۔۔کینیڈا نے بھارت کی سفری ہدایات کو مسترد کردیا
اوٹاوا21ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا نے بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں مقیم بھارتی شہریوں کیلئے جاری کی گئی سفری ہدایات کو مسترد کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرانے کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں خصوصا طلبا، جو کینیڈا جانے کے خواہشمند ہیں یا وہاں مقیم ہیں انہیں محتاط رہنے کی …
تفصیل۔۔۔کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور لیڈر سکھدول سنگھ قتل
ونی پگ 21ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک اورلیڈر سکھدول سنگھ ڈونیکے کو ونی پگ شہر میں گولی مارکر قتل کردیاگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے بھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کرررکھے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے …
تفصیل۔۔۔صدر بائیڈن سکھ لیڈر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ، جان کربی
واشنگٹن 21ستمبر (کے ایم ایس) امریکہ کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کینیڈین وزیر اعظم کی طرف سے ملک میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جان کربی نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ صدر بائیڈن نے بھارت پر …
تفصیل۔۔۔ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں سکھ اور دیگرامیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، جگمیت سنگھ
اوٹاوا 21ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا کی اہم سیاسی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے کہا ہے کہ خالصتان لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ وہ تمام امیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جگمیت سنگھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ …
تفصیل۔۔۔عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی بے نقاب
لندن 20 ستمبر (کے ایم ایس) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ملک میں سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے انکشاف سے عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی بے نقاب ہو گئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے لندن میں جاری ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔بھارت سکھ رہنماء کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کوانتہائی سنجیدگی سے لے ، جسٹن ٹروڈو
اوٹاوا 20 ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈین سکھ ہردیپ سنگھ کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کے الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اشتعال یا کشیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ ضروری حقائق کو سامنے لانا چاہتا ہے ۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔