World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابھارت کے خلاف مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ

بھارت سے زرعی درآمدات خصوصا چاول پر سخت ٹیرف عائد کیاجاسکتا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف مزید ٹیرف کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے زرعی درآمدات خصوصا چاول پر سخت نیا ٹیرف عائد کیاجاسکتا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں کسانوں کے لیے کثیر ارب ڈالر امدادی منصوبے کے اعلان کرتے ہوئے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ بھارت سے چاول کی درآمد سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔غیر ملکی درآمدات امریکی کاشتکاروں کے لیے نقصان کا باعث بن رہی ہے اور اِن کی حکومت امریکی کسانوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیرف کو ایک موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی کمپنیاں امریکی مارکیٹ میں بڑے برانڈ چلا رہی ہیں اور ضرورت پڑی تو ان پر ٹیرف کے ذریعے فوری کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مارکیٹ میں بھارتی چاولوں کی ڈمپنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔صدر ٹرمپ کے مطابق اِن کی حکومت کسانوں کے لیے 12ارب ڈالر کی نئی امداد فراہم کرے گی جو دوسرے ممالک پر لگائے گئے ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پوری کی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی کھاد پر بھی ممکنہ ٹیرف کا اشارہ دیا ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے کھاد کی بڑی مقدار آتی ہے اور اگر حالات یہی رہے تو سخت ٹیرف عائد کرنے میں مجھے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button