World

کینیڈا نے گزشتہ دو عام انتخابات میں بھارتی مداخلت کی تحقیقات شروع کر دیں

2024_1$largeimg_402913199اوٹاوا: کینیڈا کے ایک نیوز چینل نے انکشاف کیاہے کہ غیر ملکی مداخلت سے متعلق کینیڈا کے فیڈرل کمیشن آف انکوائری نے گزشتہ دو عام انتخابات کے دوران بھارت کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کاآغا ز کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کمیشن نے اوٹاوا میں جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت سے گزشتہ دو انتخابات کے دوران بھارت کی مداخلت کے الزامات سے متعلق باضابطہ طور پر شواہد پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ گزشتہ سال حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں اسے واضح طور پر2019اور 2021کے عام انتخابات میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی ممکنہ مداخلت کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔سی ٹی وی نیوز کے مابق کمیشن کے اس بیان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ گزشتہ دوانتخابات میں بھارت کی ممکنہ مداخلت کی تحقیقات کررہاہے ۔انتخابات میں بھارت کی ممکنہ مداخلت سے متعلق کمیشن اپنی ابتدائی سماعتیں پیر کو شروع کررہا ہے ، جس میں قومی سلامتی کی خفیہ معلومات کو عوام کے سامنے ظاہر کرنے سے متعلق چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔سی ٹی وی نیوز کے مطابق کمیشن کو انتخابات میں بھارت کی مداخلت سے متعلق اپنی عبوری رپورٹ 3مئی تک جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں حتمی رپورٹ سال کے آخر تک جاری کی جاسکتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button