بھارت

بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے رہنماقاتلانہ حملے میں ہلاک

 

جالندھر :بھارتی ریاست پنجاب کے جالندھر شہر میں عام آدمی پارٹی کے رہنما ء لکی اوبرئے کو نامعلوم مسلح افراد نے گردوارہ کے باہر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما کو جمعہ کی صبح جالندھر شہر کے پْر تعیش ماڈل ٹاؤن علاقے میں ایک گردوارہ کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے اوبرائے پر فائرنگ کی ۔ اوبرائے کوچار گولیاں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ عام آدی پارٹی جالندھر کینٹ حلقہ کے انچارج راجوِنڈر تھیارا نے بتایا کہ لکی اوبرائے روزانہ گردوارہ جاتے تھے اور حملہ آور ان کی روزمرہ سرگرمیوں سے باخبر معلوم ہوتے ہیں۔ ان کی اہلیہ سمارجوت کور نے دسمبر 2024 میں اسی علاقے کے کونسلر انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button