بھارت
نئی دلی: پولیس نے دلت پروفیسر کو شیولنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کر لیا
نئی دہلی 21 مئی (کے ایم ایس) دہلی یونیورسٹی کے ایک دلت پروفیسر رتن لال کو پولیس نے وارانسی کی گیانواپی مسجد میں شیولنگ پائے جانے کے ہندو انتہا پسندوں کے دعوے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
تاریخ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر رتن لال کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 153-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں بہت سے صارفین کیطرف سے آن لائن بدھمکیاں دی جا رہی ہیں۔