بھارت

بی جے پی اور آرایس ایس بھارت میں مختلف ثقافتوں پر حملہ آور ہیں ، راہل گاندھی

Rahul Gandhi- potraitناگالینڈ:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ ملک میں مختلف ثقافتوں پر حملہ آور ہیں۔
راہول گاندھی نے ناگالینڈ کے علاقے موکوکچنگ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہماری روایات کے بارے میں فیصلہ کرے کہ آپ کیا کھاتے ہیں اور کیا پہنتے ہیں۔ ہر ثقافت اور مذہب کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا میں شامل پارٹیوں کے مشترکہ منشور کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ تمام جماعتوں کے سربراہان کی طرف سے کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ایک ہندوستانی کے طور پر،وہ شرمندہ ہیں کہ وزیر اعظم مودی نے شورش زدہ ریاست منی پور کا دورہ نہیں کیا۔راہل گاندھی نے نو سال پہلے ناگالینڈ کے لوگوں کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے کو پورا نہ کرنے پر بھی نریندر مودی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ "اگر آپ کے پاس کوئی حل نہیں تھا تو آپ نے لوگوں سے کیوں جھوٹ بولا "۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی فرقہ پرست سیاست نے منی پورکو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ انہوں نے ریاست کو نفرت کی آگ میں جلا دیا اور اب وہ وہاںقدم نہیں رکھ سکتے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مودی حکومت شمال مشرقی ریاستوں بالخصوص ناگالینڈ کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button