مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ حملے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار ہلاک

سرینگر18اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے کاکا پورہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کامحاصرہ کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button