مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کو عمرقید کی سزا دیے جانے کے خلاف کوٹلی میں احتجاجی ریلی

1کوٹلی 28مئی (کے ایم ایس)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف اوردیگر حریت رہنمائوں کی رہائی پر زوردینے کے لئے آزادجموں وکشمیر کے شہر کوٹلی میں ڈسٹرکٹ ریفیوجی کیمپ سے گلپور بازار تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی ریلی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما قاضی عمران ، مہاجر کیمپ کے سرپرست اعلی حاجی عارف ، مہاجر کیمپ کے صدر سردار سرفراز ، آفتاب عارف ایڈوکیٹ ، محمود قریشی ، مودی گلزار ، راجہ آفتاب اور حلیم حفیظ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انصاف کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی میں کردار اپنا ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button