مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مزید کئی کشمیری بھارتی جیل میں منتقل

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید ایک درجن سے زائد کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے سے بھارتی جیل میں منتقل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جن لوگوں کو بھارتی ریاست اتر پردیش کی جیل میں منتقل کیا گیا ان میں جموں کشمیر مسلم لیگ کے رہنما عبدالاحد پرہ، عبدالرشید وانی، مدثر احمد، شوکت گنائی، اسحاق احمد اور غلام محمد دیگر شامل ہیں۔انہیں سرینگر سینٹرل جیل اور جموں کی جیل سے بھارتی جیل میں منتقل کیا گیا۔
رپورٹس میںکہا گیا کہ مزید کشمیری نظربندوں کو بھی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جائے گااور اس حوالے سے فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔
یادر ہے کہ کئی حریت رہنما پہلے ہی جھوٹے مقدمات میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمدیاسین ملک ، نعیم احمد خان ، آسیہ اندرابی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button