مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں کشمیر:شہری پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا،سڑک حادثے میں نوجوان جانبحق
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ایک 29 سالہ شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مردہ پائے جانے والے شخص کی شناخت کفایت اللہ کھانڈے کے نام سے ہوئی ہے جو ڈوڈہ کا رہائشی تھا۔ وہ ضلع کے علاقے سنگم میں ایک پٹرول پمپ پر ملازم تھا۔ اس کی لاش اسکے کرایے کے کمرے سے ملی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنا ضلع پونچھ کے گاﺅں دلیرا کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک 22 سالہ نوجوان شاہد احمد جانبحق ہو گیا۔ وہ پونچھ کے علاقے کلائی کا رہائشی تھا۔