مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بجلی کی بندش سے لوگ سخت پریشان
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کو سخت سردی کے موسم میں بھی بجلی کی شدید بندش کا سامنا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔ اس بار موسم سرما میںبجلی کا بحران گزشتہ برس کے مقابلے میں مزید سنگین ہو گیا ہے ۔
مقبوضہ علاقے کے 36 پاور گرڈز میں سے 16 غیر فعال ہیں۔ سرینگر اور دیگر علاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔ شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ اور طلبا خاص طور پر متاثر ہیں جبکہ طبی مراکز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔