مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس کشمیری حریت پسندوں پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کر رہی ہے

سرینگر31 مئی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے ناقبل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کی حمایت کرنے والے تمام کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کشمیریوں کو ان کے حق خودارایت کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوںمیں فراہم کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں بھارتی پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل وجے کمار نے سرینگر میں ایک بیان میں اس افسوسناک پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو حق خودارادیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد آزادی کی طرف راغب کرنے والوں کے خلاف کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حکمت عملی پی ایس اے کے خوف سے نوجوانوں کو تحریک آزادی کی کھل کر حمایت کرنے سے روکنے میں کامیاب رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button