مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہی ہیں، جاوید میر

سرینگر 17 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جاوید احمد میر نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مجرمانہ خاموشی توڑکر مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button