مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سیکورٹی کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے ، کانگریس

جموں 08 جون (کے ایم ایس)
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میںبگڑ گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ ٹارگٹڈ حملوں کی حالیہ لہر نے مقبوضہ علاقے میں صورتحال نارمل ہونے کے بی جے پی کے دعوئوںکو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتیں کیوں بی جے پی کے دور حکومت میں جموں وکشمیر میں خصوصا 5 اگست 2019 کے بعدزیادہ غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ 5اگست 2019کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے آئین کی دفعہ370کو منسوخ کرکے اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کردیاتھا۔ اس دفعہ کے تحت مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی ۔ رویندرشرما نے کہا کہ مودی حکومت نے دفعہ 370کو جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کی بنیاد قراردیاتھا۔ انہوں نے سوال کیاکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کیا ہواہے کہ بھارتی حکومت اور قابض انتظامیہ مقبوضہ علاقے میںعسکریت پسندی کے خاتمے اور امن کو یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں بشمول کشمیری پنڈت، جموں کے ملازمین اور غیر کشمیری کارکن جنہیں گزشتہ کئی برس سے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا اب آسان ہدف بن گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button