پاکستان

بی جے پی رہنمائوں کے بیانات کی مذمت کیلئے ایوان میں بحث کرائی جائے اور مذمتی قرارداد منظور کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد10جون (کے ایم ایس)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کے توہین رسالت سے متعلق بیانات کی مذمت کیلئے ایوان میں بحث کرائی جائے اور مذمتی قرارداد منظور کی جائے، کروڑوں مسلمان ناموس رسالتۖ پر اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بی جے پی رہنمائوں نے ہرزہ سرائی کی اور اپنے بیانات میں حضرت محمدۖ کی شان میں گستاخی کی، اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں پیر کو اس معاملے پر بحث کیلئے ایک گھنٹہ مختص کیا جائے جبکہ پورا ایوان ان گستاخانہ بیانات کی مذمت کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالم اسلام کے کروڑوں مسلمان ناموس رسالتۖ پر اپنی جان و مال سمیت ہر چیز قربان کر سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button