پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا: خواجہ آصف

اسلام آبادیکم اگست )کے ایم ایس(
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ہمیں یوم آزادی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جارحیت سے نجات دلانے اور مرتے دم تک کشمیریوں کا ساتھ نہ چھوڑنے کے عزم کے ساتھ منانا چاہیے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے5 اگست کو منائے جانے والے یوم استحصال کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم استحصال اس بات کا متقاضی ہے کہ پاکستان سمیت ساری عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور اس مرتبہ ہمیں یوم آزادی اس عزم کے ساتھ منانا ہوگا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی بھارتی جبر و استبداد سے جان چھڑائیں گے اور مرتے دم تک کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی قربانی سے دریغ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بھارت کے طول و عرض میں مسلمانوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کا انسانیت کے ناطے نوٹس لے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والا ناروا سلوک بہت بڑا انسانی المیہ ہے اس پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button