بھارت

بھارت میں حکمران بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف امریکہ میں احتجاجی مظاہرے

نیو یارک13جون (کے ایم ایس) بھارت میں حکمراں بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات اور ملک میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف نیو یارک ، ہیوسٹن ، ٹیکساس اور شکاگو میں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہروں کی کال امریکہ میں قائم مسلمان تنظیموں نے دی تھی۔ نیویارک میں بھارتی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تقریبا 3000 افراد نے شرکت کی۔بی جے پی رہنما نپور شرما اور نوین جندل کے گستاخانہ بیانات پر بین الاقوامی سطح پر شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے۔حکمران جماعت بی جے پی نے عرب اور مسلم دنیا میں بڑھتی ہوئی تنقید اور احتجاجی مظاہروں کا جواب بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم ، پولیس کی بربریت اور مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرکے دیا۔بھارتی پولیس کی فائرنگ سے نوجوانوں سمیت کئی مسلمان شہید ہوئے ہیںاور بھارت بھر میں احتجاج کے دوران سینکڑوں مسلمان مرد و خواتین کو گرفتار کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button