بھارت

وزیر اعظم مودی کے پاس جعلی ڈگری ہے لہذا انہیں شعبہ تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں ، راہول گاندھی

اورنگ آباد: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ طلباءسوشل میڈیا کے ساتھ مصروف رہیں تاکہ تعلیم ، صحت اور روزگار کے سلگتے ہوئے مسائل پر توجہ نہ دے سکیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے بہار کے ضلع اورنگ آباد میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سوشل میڈیا کی ”لت “ کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ریل ، انسٹا گرام ، فیس بک کی لت لگ جائے، یہ 21وی صدی کا نیا نشہ ہے ، نریندر مودی چاہتے ہیں کہ یہ ماحول بنا رہے تاکہ نوجوانوں کی توجہ کہیں او ر مبذول رہے اور وہ حکومت سے تعلیم ،صحت اور روزگار کے بارے میں پوچھ نہ سکیں۔
گاہول گاندھی نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ بہار میں ووٹ چوری کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ این ڈی اے اسمبلی الیکشن جیتنے والا نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر بہار میں انڈیا بلاک برسر اقتدار آیا تو اسکی حکومت انتہائی پسماندہ ، معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں اور دلتوں کی حکومت ہوگی ، ہم ریڈی میڈ کپڑوں اور موبائل فونز پر میڈ ان بہار کا لیبل دیکھنا چاہتے ہیں۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کے پاس جعلی ڈگری ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شعبہ تعلیم سے بے رخی برت رہے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button