مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون”پی ایس اے“ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی


سرینگر 04 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون ” پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
جسٹس علی محمد ماگرے پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے سرینگر کے رہائشی معراج لدین گنائی اور کولگام کے رہائشی محمد الیاس شیخ پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعد م قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کے احکامات دیے۔معرالدین گنائی پر رواں برس 22فروری جبکہ محمد الیاس شیخ پر رواں برس 19اپریل کو کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button