مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجاز ت دینے کیخلاف کااحتجاجی مظاہرہ

سرینگر19 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں عارضی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کونام نہاد اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کیخلاف جمعہ کو سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر ز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”جعلی ووٹر ز نامنظور نامنظور ”جیسے نعرے درج تھے۔احتجاج میں شامل پی ڈی پی کے ترجمان سید سہیل بخاری نے میڈیا کوبتایا کہ پارٹی مقبوضہ علاقے میں عارضی طورپر مقیم بھارتی شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف اپنااحتجاج ریکارڈ کرارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت 5اگست2019 کے اپنے یکطرفہ غیر قانونی اقدام کے بعد کشمیری عوام کے حقوق پامال کررہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہ اگست2019 میں کشمیریوں کے حقوق چھیننے کا جوسلسلہ شروع ہوا تھا وہ آج تک جاری ہے اور اب مودی حکومت نے غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ علاقے کے نام نہاد اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کاحق دے دیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیری عوام کے تشخص، جمہوری حقوق اورمقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اس آمرانہ فیصلے کو کشمیری عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button