مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک بارپھر شبیر شاہ کے بارے میں پوسٹر چسپاں

bij post

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کے بارے میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کہاگیا ہے کہ بھارت انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ان کے عزم کو توڑنہیں سکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ، بڈگام اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں چسپاں کئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیری قیادت کو ڈرانے دھمکانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔ پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ ”پھانسی کے پھندے پر بھی ہم اعلان کریں گے کہ کشمیر ایک تنازعہ ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کی قیادت آزادی کے اپنے مقصد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے”۔پوسٹروں کو ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئرکیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button