مقبوضہ جموں و کشمیر

سابق آئی اے ایس افسر راجیو اگروال فیس بک انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر مقرر

نئی دلی 20 ستمبر (کے ایم ایس )
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے سابق انڈین ایڈمنسٹریشن سروس (آئی اے ایس)افسرراجیو اگروال کو بھارت میںڈائریکٹر پبلک پالیسی مقرر کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیس بک نے پیر کوایک بیان میں کہاہے کہ راجیو اگروال کی بطور ڈائریکٹر پبلک پالیسی تقرری کا مقصد کمپنی کی بھارت میں صارف کا تحفظ ، ڈیٹا کی حفاظت اور پرائیویسی ، شمولیت اور انٹرنیٹ ایڈمنسٹریشن ہے ۔ وہ فیس بک انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن کو رپورٹ کریں گے اور بھارت میں کمپنی کی قیادت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اپنی مہارت اور تجربے کے ساتھ مسٹر اگروال شفافیت ، احتساب ، بااختیار اور محفوظ کمیونٹی کی تعمیر کے ہمارے مشن کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔
واضح رہے کہ مسٹر اگروال آئی اے ایس افسر کے طورپر 26 سال تک کام کر چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ اترپردیش کے نو اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ ایک انتظامی افسر کے طور پر اپنے دور کے دوران انہوں نے انڈسٹری اورتجارت کے فروغ کے شعبہ میں بطور جوائنٹ سیکرٹری اور انٹیلکچوئل پراپرٹی رائٹس کی بھارت کی پہلی پالیسی کی رہنمائی بھی کی ہے۔ راجیو اگروال کوگزشتہ سال اکتوبر میں فیس بک انڈیا کے سابق پالیسی کے سربراہ Ankhi Dasکیطرف سے عہدہ چھوڑنے کے کئی ماہ بعد کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button