مقبوضہ جموں و کشمیر

اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتیاں ذات پات، مذہب کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی 20جولائی(کے ایم ایس)بھارت میں حزب اختلاف کے رہنمائوں کا کہناہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتیاں ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر کی جارہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی بار فوج کی بھرتی میں ذات پات پوچھی جارہی ہے۔کیا آپ اگنی ویر بنانا چاہتے ہیں یا جاتیویر؟انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیاہے۔ کیا مودی جی دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کو فوج میں بھرتی کے لیے اہل نہیں سمجھتے؟ سنجے سنگھ نے ٹویٹ میں کہاکہ تاریخ میں پہلی بار فوج کی بھرتی میں ذات پات پوچھی جارہی ہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے بھی حیرت کا اظہار کیا کہ کیا حب الوطنی کا فیصلہ ذات کی بنیاد پرکیا جائے گا؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button