مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ساتھی فوجی کو قتل کرنے پر بھارتی فوجی برطرف، عمر قیدکی سزا

indian troopsسرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے ساتھی فوجی کو قتل کرنے پر بھارتی فوجی کوبرطرف کرکے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
آرمڈ فورسز ٹربیونل (اے ایف ٹی)نے ڈیوٹی کے دوران اپنے ساتھی فوجی کو گولی مار کر قتل کرنے پر کورٹ مارشل کے ذریعے بھارتی فوجی کی عمرقید اور سروس سے برطرفی کی سزا کو برقرار رکھا۔ .یہ واقعہ دسمبر 2012میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات انفنٹری یونٹ میں پیش آیا تھا۔ہلاک ہونے والافوجی شام کے وقت سنتری کی ڈیوٹی پر تھا جب اسے اپنے ساتھی نے گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایکدوسرے کو قتل کرنے کے واقعات وقتا فوقتا پیش آتے رہتے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ برسوں کے دوران ایسے واقعات میں سینکڑوں بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button