مقبوضہ جموں و کشمیر

تہاڑ جیل میں4روز سے جاری بھوک ہڑتال کے بعدیاسین ملک کوگلوکوز پر منتقل کردیاگیا

نئی دلی 26جولائی(کے ایم ایس )
نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کو چار روز سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد ان کی طبیعت بگڑ نے پر آئیوی فلوئڈ(گلوکوز) پر منتقل کردیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے اپنے خلاف درج جھوٹے مقدمات کی مناسب تحقیقات نہ کئے جانے کے خلاف 22جولائی بروز پیر کو بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔جیل حکام کے مطابق پیر کی شب جیل میں ان کی طبیعت بگڑگئی تھی ۔ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہونے کی وجہ سے انہیں گلوکوز پر منتقل کیاگیا اور طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر انہیں ہسپتال بھی منتقل کیاجاسکتا ہے ۔رواں سال نئی دلی میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت نے یاسین ملک کوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ جیل کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ یاسین ملک جمعہ سے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ انڈین ایکسپریس سمیت بھارتی میڈیا نے جیل حکام کے حکام کے حوالے سے کہاہے کہ انہوںنے یاسین ملک کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کیلئے کہا تھا۔ تاہم انہوںنے انکار کر دیا ۔ جس کے بعد انہیں24جولائی بروز اتوارکو انہیں گلوکوز پر منتقل کردیاگیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button