مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے ہندواڑہ میں درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر16 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ہندواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران جموں و کشمیر مسلم لیگ کے رکن ارشاد احمد سمیت نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری اور جموںو کشمیرمسلم لیگ کے رہنما شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں ہندواڑہ میں پارٹی کے رکن ارشاد احمد اور دیگر نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے۔انہوں نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی اور بگڑتی ہوئی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدتمام حریت رہنمائوں، کارکنوں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button