مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کیلئے حریت کانفرنس کو دوبارہ منظم کیاجائیگا:میرواعظ

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی حکمت عملی کو دوبارہ منظم کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ان خیالات کا اظہار سرینگر کے علاقے گوجوارہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حریت کانفرنس کے حالیہ اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی،جو گزشتہ پانچ سال میں ہونیوالا پہلااجلاس تھا۔ اجلاس میں متعدد اراکین نے شرکت کی جبکہ بہت سے اراکین اب بھی غیر قانونی طورپر قید ہیں۔میر واعظ نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پرزوردیا۔گزشتہ نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد سرینگر میں اپنے سابقہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بارہا کہاہے کہ مسائل کوصرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ حریت کانفرنس کے بتدریج دوبارہ منظم کرنے اور تنازعہ کشمیر کے دیرپا حل کے لیے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button