مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: دم گھٹنے سے 2مزدور جان بحق
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں 2مزدور دم گھٹنے سے جان بحق ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر کے علاقے قمر واری میں کرائے کے کمرے میں مقامی لوگوں نے دو مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروںنے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ مزدوروں کی شناخت پرویز خان اور محمد یوسف خان کے طور پر ہوئی ہے اور وہ ضلع کپواڑہ کے علاقے کلاروس کپواڑہ کے رہائشی تھے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں