مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی تعریف

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے: حریت فورم

imranسرینگر 25 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میںتنازعہ کشمیر اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تعریف کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بدترین نسل کشی ، ظلم و بربریت اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کے خطاب سے بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزیاں اور مقبوضہ علاقے میں نام نہاد نارملسی کے اس کے دعوے بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔
مولوی بشیر احمد ، خواجہ فردوس ، شبیر احمد ڈار ، یاسمین راجہ ، عبدالاحد پرہ ، جاوید احمد میر ، محمد اقبال میر ، محمد احسن اونتو ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، تحریک وحدت اسلامی اور کشمیر فریڈم فرنٹ سمیت دیگر حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر پاکستانی وزیر اعظم کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیری عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے خود کو کشمیریوں کا حقیقی سفیر ثابت کیا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب دے۔
دریں اثنا ءمیر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت فورم نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں imranوکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ فورم نے قابض حکام کی طرف سے تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی بناءپرچھ سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی مذمت کی۔
جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ پولیس نے مختار وازہ کو گزشتہ رات اسلام آباد قصبے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے خلاف اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جبکہ پاسبان حریت نے بھی مظفر آباد میں اسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نریندر مودی گجرات اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کا قاتل ہے اور انہیں دنیا کے اعلیٰ فورم سے خطاب کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔
سید فیض نقشبندی ، غلام محمد صفی ، الطاف حسین وانی ، شمیم شال ، شیخ عبدالمتین ، سید اعجاز رحمانی ، انجینئر مشتاق محمود اور عبدالحمید لون سمیت حریت آزاد کشمیر کے رہنما ﺅں اور ورلڈ کشمیر ایویئرنیس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اپنے بیانات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کشمیری عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرنے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button