مقبوضہ جموں و کشمیر
امیت شاہ نے کشمیر کے بارے میں پاکستان سے مذاکرات کومسترد کردیا
سرینگر26اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت صرف کشمیری عوام سے بات کرے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امیت شاہ نے سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ فاروق صاحب کہتے ہیں انہیں پاکستان سے بات کرنی چاہیے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان سے کیوں بات کریں؟ ہم جس سے بات کریں گے وہ صرف کشمیری عوام ہیں ۔ امیت شاہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ کشمیری عوام کوگزشتہ تین دہائیوں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب خونریزی بند ہونی چاہیے ۔ امیت شاہ نے اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ جذباتی لگائو ظاہر کرنے کیلئے روایتی کشمیری لباس فیرن پہن رکھا تھا ۔